حیدرآباد 3نومبر(یو این آئی)لال صندل کی لکڑی کے اسمگلنگ کے معاملہ میں آندھراپردیش کی پولیس کو شدت سے مطلوب اسمگلر اپو عرف انوبھو سیلم کو چینئی سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اپو لال صندل کی لکڑی کے کئی واقعات میں اہم ملزم ہے ۔
قبل ازیں
وہ کانچی شنکر مٹھ کے منیجر رامن کے قتل واقعہ کے سلسلہ میں بھی ملزم ہے ۔ وہ لال صندل کی لکڑی کے اہم اسمگلر گنگی ریڈی کا بھی قریبی دوست ہے ۔ چینئی کی ایک ہوٹل میں وہ چھپا تھا ‘ آندھراپردیش کی پولیس نے چینئی پولیس کے تعاون سے اسے گرفتار کیا ۔